لگسمبرگ، یورپی کمیشن کے بین الادارہ جاتی تعلقات کے نائب صدر مارکوس سیف کوویچ لگسمبرگ میں ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
کیف (شِنہوا) یوکرین رواں سال کے اختتام تک یورپی یونین سے 35 ارب یوروز (تقریباً 38.4 ارب امریکی ڈالر) قرض حاصل کر ے گا۔
یوکرین کی سرکاری یوکرین فارم نیوز ایجنسی نے یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر ماروس سیف کوویچ کے حوالے سے بتا یا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملک اور یورپی پارلیمنٹ قرض کی رقم مختص کرنے کے بعد ضروری قانونی کارروائی کو حتمی شکل دیں گے۔
سیف کوویچ کا کہنا تھا کہ ہر ممکن حد تک یورپی یونین یوکرین اور اس کے عوام کے لئے اپنا غیر متزلزل تعاون جاری رکھے گی۔
گزشتہ ماہ یورپی یونین کے اعلان کردہ قرض کامقصد روس کے ساتھ جاری تنازعے میں یوکرین کی فوری مالی ضروریات پوری کرنا ہے۔ یہ قرض جی 7 مما لک کی جا نب سے وعدہ کردہ 50 ارب ڈالر کی بڑی رقم کا حصہ ہے۔
یہ قرض روس کے منجمد شدہ اثاثوں میں سے دیا جا ئے گا۔
