چین کے دار الحکومت بیجنگ میں چین کے صدر شی جِن پھنگ سے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
مانامہ(شِنہوا)بحرین، چین کے ساتھ سیاحتی روابط میں اضافے ، بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات اور حالیہ سفارتی اقدامات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویومیں بحرین کی وزیر سیاحت فاطمہ ال سائرافی نے کہا کہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے رواں سال کے اوائل میں چین کے دورے کے بعد مذکورہ اقدامات کئے گئے جو کہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلف ایئر کی شنگھائی اور گوانگ ژو جیسے چین کے بڑے شہروں میں نئی پروازوں کے لئے چین کے وسیع تر سیاحتی شعبے میں بہترین مواقع ہیں۔
ال سائرافی نے چینی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔ ان میں چین میں آ ئندہ منعقد ہو نے والا روڈ شو اورشنگھائی اور گوانگ ژو میں ٹریول پارٹنرز کے ساتھ نئے معاہدے شامل ہیں ۔
