اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں نیلگوں آسمان کے تحفظ سے فضائی آلودگی پر قابو پانے...

سنکیانگ میں نیلگوں آسمان کے تحفظ سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کا چینی عزم

ارمچی: ژانگ شین کو اچھی طرح یاد ہے کہ انہوں نے کچھ برس قبل سوشل میڈیا پر شکایات دیکھی تھیں کہ ’’ موسم سرما میں ارمچی شہر میں سورج واضح طور پر دکھائی نہیں دیتا‘‘ اور ’’ برف مکمل سیاہ ‘‘ ہے۔

ژانگ چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے صدرمقام ارمچی کے حیاتیات و ماحولیات بیورو میں کام کرتی ہیں اور عرصہ دراز سے فضائی آلودگی کی روک تھام اور تدارک کی سرگرمیوں میں میں مصروف رہی ہیں۔

ارمچی تیان شان پہاڑوں کی شمالی ڈھلوان پر واقع اقتصادی طور پر زبردست شہری علاقہ ہے جس میں چھانگ جی ہوئی خودمختار ڈویژنل سطح کے کچھ حصے اور ووجیا چھو اور شی ہی زی کے شہر بھی شامل ہیں۔

عرصہ دراز سے وو- چھانگ- شی خطہ سنکیانگ میں فضائی آلودگی کی روک تھام اور تدارک میں ایک نمایاں اور مسائل زدہ علاقہ رہا ہے جس کی وجہ اس کا  قابل ذکر صنعتی اور توانائی کا ڈھانچہ ہے جس پر کوئلے سے اصل شدہ توانائی کا غلبہ رہا ہے۔

البتہ 2023 میں مقامی حیاتیات و ماحولیات کے حکام ، کاروباری اداروں اور سائنسدانوں کی جامع اور انتھک کوششوں کے سبب گزشتہ دہائی کی نسبت شہری خطے میں ہوا کا معیار سب سے نمایاں طور پر بہتر ہوا۔

فضائی آلودگی کی روک تھام اور تدارک کے لئے 2013 میں متعارف کردہ اقدامات کے بعد چین پی ایم 2.5 کثافت میں کمی کی بڑے پیمانے پر کوششیں کرنے والا دنیا کا پہلا ترقی پذیر ملک بن گیا۔

 

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!