فوژو: چین کی ایک عدالت نے وزارت ہنگامی اقدامات کے ماتحت نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کے سابق نائب سربراہ ژانگ فو شینگ کو رشوت ستانی کے جرم میں 13 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے ایک فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ژانگ پر 30 لاکھ یوآن ( تقریباً 4 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر) جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ژانگ سے رشوت سے حاصل کردہ غیرقانونی فوائد بھی ضبط کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں گے۔
ژانگ نے 1997 سے 2022 کے درمیان اپنے مختلف عہدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کے ٹھیکوں، ملازمت میں ترقیوں اور تقرری و تبادلوں میں دوسروں کی معاونت کی ۔ژانگ نے اس کے عوض نقد رقم اور قیمتی تحائف وصول کئے جن کی مالیت 3 کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار یوآن تھی۔
عدالت نے قرار دیا کہ ژانگ کے اقدامات رشوت ستانی کا جرم ہیں اور اس میں غیرمعمولی طور پر بڑی رقم وصول کی گئی جس کے تحت سزادی گئی ہے۔
