یروشلم: اسرائیلی فضائیہ نے گز شتہ روز لبنان اور غزہ پر 230 سے زیادہ فضائی حملے کئے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان میں حزب اللہ کے تقریباً 185 ٹھکانوں اور غزہ کی پٹی میں حماس کے تقریباً 45 اہداف کو نشانہ بنایا۔ان میں عسکریت پسند ، بنیادی و فوجی ڈھانچے، نگراں چوکیاں، لانچر اور ہتھیار ذخیرہ کرنے کی تنصیبات شامل ہیں۔
اسرائیل نے لبنان کے جنوبی دیہات میں کمانڈو فورسز کی تصاویر جاری کی ہیں جس میں دکھا یا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہیں۔
تصاویر میں غزہ کی عمارتوں کے ملبے پر موجود فوجی دستے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج تمام محاذوں پر ہر دفاعی اور جارحانہ صورتحال کے لیے تیار ہے۔
