جمعرات, اگست 28, 2025
تازہ ترینعالمی اسلامی خطاطی میلہ برونائی میں انعقاد کے لئے تیار

عالمی اسلامی خطاطی میلہ برونائی میں انعقاد کے لئے تیار

بندرسیری بیگوان: برونائی میں عالمی اسلامی خطاطی میلہ منعقد کیا جائے گا۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ میلے کا انعقاد 16 سے 18 اکتوبر تک برونائی کے دارالحکومت  بندرسیری بیگوان کے بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں کیا جا ئے گا۔ میلے میں افتتاحی تقریب، اہم تقاریر، انعامات کی تقسیم سمیت متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

میلے میں بین الاقوامی اسلامی خطاطی نمائش بھی ہوگی، اس مو قع پرمقالے پیش کرنے کے علاوہ ورکشاپس منعقد ہوں گی۔ اس کے علاوہ ایک فی البد یہہ خطاطی  کا مقابلہ بھی ہوگا۔

میلے میں 19 ممالک اور خطوں سے 158 افراد شرکت کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!