بیجنگ: چائنہ پوسٹ کو 2024 کی فارچون گلوبل 500 کی فہرست میں آمدن اور منافع دونوں لحاظ سے عالمی پوسٹل آپریٹرز میں اوّل قرار دیا گیا ہے۔
چائنہ پوسٹ گروپ کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین لیو آئی لی نے بدھ کو ڈاک کے55ویں عالمی دن کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ کمپنی نےاپنی بنیادی مسابقت کومسلسل مستحکم بنایا ہے۔چائنہ پوسٹ نے ڈاک کی تقسیم کا ایک وسیع نظام قائم کیا ہے۔ اس کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈیلیوری ٹرک اور 42 کارگو طیارے چل رہے ہیں۔
لیو آئی لی نے کہا کہ ڈاک کی خدمات فراہم کرنے والی اس سرکاری کمپنی نے اس سال کے پہلے 8 ماہ میں 472 ارب17 کروڑ یو آن(66ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر) آمدن اور 70 ارب 48 کروڑ یو آن منافع کے ساتھ اپنے آپریشن کو مستحکم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی ڈاک کے دیہی تقسیم اور رسد کے نظام کو مزید مستحکم بنائے گی۔مقامی صنعتوں کو بڑے اقتصادی نیٹ ورکس کے ساتھ منسلک کرےگی اور قومی منڈیوں تک پہنچنے کے لئے چھوٹے زرعی اجناس پیداکرنے والوں کے ساتھ تعاون کرے گی۔
