اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سرحد پار عالمگیر ای کامرس کے فروغ کیلئے اجتماع

چین میں سرحد پار عالمگیر ای کامرس کے فروغ کیلئے اجتماع

گوانگ ڈونگ: چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں سرحد پار ای کامرس کا سالانہ اجلاس ( ژوہائی ۔ ہینگ چھن) 2024 منعقد ہوا جس میں تقریباً 1500 مہمانوں نے عالمگیر سرحد پار ای کامرس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ گوانگ ڈونگ صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری ہوانگ کن منگ نے شرکاء سے ملاقات میں کہا کہ سرحد پار ای کامرس ایک اختراعی تجارتی ماڈلز ہے جو سرحد پار ای کامرس میں عالمی تجارتی منظر نامے کو نیا طرز دے رہا ہے۔

ہوانگ نے مزید کہا گوانگ ڈونگ کی مجموعی ای کامرس درآمدت و برآمدات کی مالیت 2023 میں 843.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی تھی جو 2015 میں 11.3 ارب یوآن (تقریباً 1.6 ارب امریکی ڈالر) تھی۔ صوبے کی سرحد پار ای کامرس تجارت کا حجم مجموعی قومی ای کامرس کے ایک تہائی سے زائد ہے جس نے اس کا چین میں پہلا درجہ برقرار رکھا ہے۔

تقریب سے خطاب میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے کہا کہ سرحد پار ای کامرس عالمی تجارت کے طریقے، عادت اور ضابطوں کو غیر معمولی انداز میں تبدیل کررہا ہے جس سے عالمی تجارتی منظر نامے کی تشکیل نو تیز ہورہی ہے۔

فو نے نشاندہی کی کہ گوانگ ڈونگ چین کے مضبوط ترین اقتصادی علاقوں میں سے ایک اور عالمی تجارت کا مرکز ہے جس کے پاس سرحد پار ای کامرس کے فروغ کے لئے ایک مضبوط بنیاد اور قدرتی فوائد موجود ہیں۔

اس تقریب کا اہتمام شِنہوا نیوز ایجنسی نے کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!