بیجنگ: چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران کھپت میں اضافہ دیکھا گیا جس کا اندازہ چین کی بڑی آن لائن ادائیگی کے پلیٹ فارم وائی شین پے کے ذریعے لین دین کی تعداد میں اضافے سے بھی ہواہے۔
ٹین سینٹ کی جاری کردہ ایک پورٹ کے مطابق پیر کو ختم ہونےوالی ایک ہفتے پر محیط تعطیلات کے دوران وائی شین پے کے ذریعے آن لائن اور آف لائن ادائیگیوں میں گزشتہ برس کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سرحد پار لین دین میں سروس کے استعمال میں گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 68 فیصد اضافہ جو اس کی بیرون ملک سفر کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔
لین دین کے اعدادوشمار کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ، مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا ، سنگاپور اور جاپان بیرون ملک مقبول ترین مقام تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران ہانگ کانگ کے رہائشی چینی مین لینڈ میں خریداری کے لئے متحرک رہے اور وی چیٹ پے ذریعے لین دین کی تعداد اور مالیت دونوں گزشتہ برس کی نسبت دوگنا ہوگئی۔
وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق رواں سال کی قومی دن کی تعطیلات میں سیاحت اور کھپت میں اضافہ نمایاں خصوصیات رہیں۔ اس عرصے میں 76 کروڑ 50 لاکھ مقامی دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد زائد ہے جبکہ انہوں نے 700.8 ارب یوآن (تقریباً 99.11 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے جو 6.3 فیصد زیادہ ہے۔
