اولان باتور: منگولیا نے 2021 میں اپنی قومی شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 8کروڑ 40 لاکھ درخت لگائے ہیں۔
صدارتی آفس کے پریس ریلیز کے مطابق اکتوبر 2021 میں منگولیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اوکھنا خریلسکھ کے اعلان کے بعد ‘بلین ٹریز’ کےنام سے ملک گیر شجر کاری مہم شروع کی تھی ۔ منگولیا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ شجر کاری مہم کا مقصد 2030 تک صحرا کو سرسبز بنانے کیلئے کم از کم ایک ارب درخت لگانا ہے۔
منگولیا 15 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے، تاہم اس وقت صرف 10 فیصد رقبے پر جنگلات ہیں۔ وزارت ماحولیات کےمطابق تقریباً 77 فیصد حصہ صحرا پر مشتمل ہے۔
