اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپی سی بی میں ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کا نیا عہدہ متعارف

پی سی بی میں ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کا نیا عہدہ متعارف

ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کی پوزیشن کے لیے پی سی بی نے اشتہار بھی جاری کردیا۔

ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کی انڈر 13 سے لے کر انڈر 19 تک کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کو پروموٹ کرنے کی ذمہ داری ہو گی، ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ریجنل اکیڈمیز، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرے گا اور گراس روٹ سٹرکچر کو بنانے کے ساتھ ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرے گا۔

ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کے لیے پی سی بی لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا کھیلنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کے عہدے کے لیے امیدوار 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کے لیے نامور سابق کرکٹرز کو لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی حال ہی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں، اس عہدے کے لیے اظہر علی مضبوط امیدوار ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!