اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینملک میں 5 سال کے دوران 198 افراد ریلوے حادثات کی نذر...

ملک میں 5 سال کے دوران 198 افراد ریلوے حادثات کی نذر ہوگئے

ریلوے میں 5 سال کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ سامنے آگئی۔ دستاویزات کے مطابق سال 2019 سے 2024 کے دوران 622 ریلوے حادثات ہوئے۔ 166 حادثات ایسی کراسنگ پر ہوئے جہاں ریلوے کا عملہ موجود ہی نہیں تھا۔ عملے کی موجودگی والی کراسنگز پر صرف 18 حادثات رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران 290 حادثات انسانی غلطی اور ٹرین ٹریک سے اترنے کی وجہ سے ہوئے، حادثات کے نتیجے میں 198 لوگ جاں بحق، 387  زخمی ہوئے۔

حادثات کے باعث ریلوے کو 68 کروڑ 29 لاکھ روپے کا نقصان  ہوا، ان حادثات میں 903 ریلوے ملازمین کو مورد الزام ٹھہرایا گیا، انکوائری کے بعد 13 افراد کو نوکری سے برخاست کی سزا دی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!