اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران 6.3 ارب پارسل نمٹائے...

چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران 6.3 ارب پارسل نمٹائے گئے

بیجنگ: چین میں پیر کو ختم ہونے والی 7 روزہ قومی دن کی تعطیلات کے دوران چین کی ڈاک اور ایکسپریس ڈیلیوری کی صنعت نے تقریباً 6.3 ارب پارسل نمٹائے۔ یہ تعداد اس مدت کے دوران سیاحت اور کھپت میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

ریاستی ڈاک بیورو کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 3.16 ارب پارسل اکٹھے کئے گئے ۔ یہ تعداد گزشتہ برس کی قومی دن کی تعطیلات کے یومیہ اوسط سے 28.4 فیصد زائد ہے۔

قومی دن کی تعطیلات کی دوران مجموعی طور پر 3.12 ارب پارسل کی ترسیل کی گئی جو قومی دن کی 2023 کی تعطیلات کی اسی مدت سے 26.7 فیصد زائد ہے۔

بیورو کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں نے ملک بھر کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے تھے جس میں میں خدمات کا دورانیہ بڑھانا اور ثقافتی و سیاحتی اداروں سے تعاون شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!