اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی، سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی، سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ  میں عمران خان کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ک ہوئی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے  کیس کی سماعت کی ۔ جسٹسثمن رفعت امتیاز نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وکیل کو ہدایت کی کہ تب تک آپ دیگر پہلوؤں پر بھی غور کر لیں۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں دیئے گئے عدالتی آرڈر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ایس او پیز بنانے کی ڈائریکشن دی تھی، اگر خلاف ورزی ہوئی ہے تو توہین عدالت کی درخواست اس بنچ میں ہوگی،میرے خیال میں توہین عدالت کی درخواست اس کیس میں نہیں بنتی، میں نوٹس جاری کر دیتی ہوں لیکن میں مطمئن نہیں ہوں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!