بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینیوشو کے سکول میں مصنوعی ذہانت کے عملی تجربے سے نئے سمسٹر...

یوشو کے سکول میں مصنوعی ذہانت کے عملی تجربے سے نئے سمسٹر کا آغاز

ستمبر 2025 میں نئے تعلیمی سمسٹر کی پہلی کلاس کے دوران چین کے شمال مغربی صوبہ چنگ ہائی کے یوشو نمبر 2 نسلی مڈل اسکول کے طلبہ نے مصنوعی ذہانت کے تعلیمی پروگرام میں حصہ لیا۔ یہ پروگرام اسٹیٹ گرڈ ہانگ ژو پاور سپلائی کمپنی کے تعاون سےمنعقد کیا گیا ہے۔

رضاکاروں نے مصنوعی ذہانت پر ایک دلچسپ سیشن لیا جس میں بچوں کو روبوٹک کتوں کی تیاری اور پروگرامنگ سکھائی گئی ہے۔

اس عملی سبق نے طلبہ کو مکینیکل ڈیزائن، پروگرامنگ اور مصنوعی ذہانت کا عملی تجربہ فراہم کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): آوانگ چوڈرون، طالبہ، یوشو نمبر 2 نسلی مڈل سکول

"یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے روبوٹک کتا تیار کیاہے۔ اس سے پہلے میں نے انہیں صرف ٹی وی پر ہی دیکھا تھا اور یہ مجھے بے حد دلچسپ لگا ہے۔ میں مستقبل میں جدید روبوٹک کتے تیار کرنا چاہتا ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی ہائی شیان، پرنسپل، یوشو نمبر 2 نسلی مڈل سکول

"یہ پہلی بار ہے کہ ہمارے سکول میں عملی نوعیت کا مصنوعی ذہانت کا کورس شروع کیا گیا ہے۔ یہ بات خاص طور پر اہم ہے کہ اسے سمسٹر کے پہلے سبق کے طور پر رکھا گیا اور طلبہ کو اپنے ذہن اور ہاتھوں سے سیکھنے کا موقع ملا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسے ایک نقطۂ آغاز کے طور پر استعمال کریں تاکہ مشرقی علاقوں کے سکولوں اور اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے، انسان اور مشین کے باہمی تعاون پر مبنی نئے تدریسی ماڈلز متعارف کرائے جائیں اور اپنے بچوں کے لئے مصنوعی ذہانت کے مزید کورسز پیش کیے جائیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): زو شیاو وی، سربراہ رضاکار ٹیم

"اس پروگرام میں نہ صرف روبوٹک کتے کا سبق شامل تھا بلکہ مصنوعی ذہانت اور بجلی کے حوالے سےحفاظتی کورسز بھی پڑھائے گئے۔ اس کے علاوہ ہم نے ہانگ ژو کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر سکول کو 60 کمپیوٹر بھی عطیہ کئے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کوششوں کے ذریعے ہم  بچوں کو مزید ٹیکنالوجی کے خواب دیکھنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔”

یوشو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!