بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینچین کے مرکزی بینک کی یورپی ہم منصب اداروں کے ساتھ کرنسی...

چین کے مرکزی بینک کی یورپی ہم منصب اداروں کے ساتھ کرنسی تبادلے کے معاہدوں کی تجدید

چین کےمرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے یورپی مرکزی بینک (ای سی بی)، سوئس نیشنل بینک (ایس این بی) اور ہنگری کے نیشنل بینک (ایم این بی)  کے ساتھ نئی مدت کے لئے کرنسی کے دو طرفہ تبادلے کے معاہدوں کی تجدید کردی ہے۔

پی بی او سی کے بیان کے مطابق پی بی اوسی- ای سی بی تبادلے کا حجم 350 ارب یوآن (تقریباً 50 ارب امریکی ڈالر) یا 45 ارب یورو ہے، جو تین سال کی مدت کے لئے قابل عمل ہوگا۔ ایس این بی کے ساتھ معاہدہ 150 ارب یوآن یا 17 ارب سوئس فرانک کا ہے اور یہ پانچ سال کی مدت کے لئے ہے۔ بی بی او سی- ایم این بی کا معاہدہ بھی پانچ سال کے لئے ہے جس کا حجم 40 ارب یوآن ہے جو تقریباً 19 کھرب ہنگری فورنٹ کے برابر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تبادلہ معاہدوں کی تجدید سے مالیاتی تعاون مزید مضبوط ہوگا، چین اور متعلقہ معیشتوں کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور مالی منڈیوں کے استحکام میں تعاون ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!