ابو ظہبی: بھارٹی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے کہا ہے کہ یو اے ای میں کنڈیشن موسم کے لحاظ سے بہتر لگ رہی ہے، ایشیا کپ میں تمام ٹیمیں بہت اچھی ہیں، سخت چیلنج ہوگا۔
ایشیا کپ کے آ غاز سے قبل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا اور ویسے بھی ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں برابر ہوتی ہیں، یہ وہ فارمیٹ ہے جہاں چھوٹی سے چھوٹی ٹیم کسی بھی ٹیم کو اپنی کارکردگی سے حیران کرسکتی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ بھارت اس ٹورنامنٹ میں فیورٹ کے طور پر شریک ہورہا ہے کیا اس چیز کا دباو ٹیم پر ہوگا جس پر سوریا کمار نے صحافی سے ہی سوال پوچھ لیا آپ کو کس نے کہا کہ بھارت کی ٹیم فیورٹ ہے؟۔
