بیجنگ: چین اور سربیا کے درمیان مشترکہ پولیس گشت کی افتتاحی تقریب چین کے جزیرائی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں منعقد ہوئی۔
حکام کے مطابق چین کی وزارت عوامی سلامتی کی دعوت پر سربیا سے چھ پولیس افسران ایک ماہ کے مشترکہ پولیس گشت مشن پر چین آئے ہیں۔
اس عرصے کے دوران سربیا اور چینی پولیس ہائی نان اور چین کے صوبے ژی جیانگ میں سیاحتی مقامات پر گشت کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے مطابق سربیا کی پولیس چین میں سربیا کے شہریوں کے حفاظتی مطالبات کو پورا کرنے اور مشترکہ طور پر محفوظ سیاحتی ماحول پیدا کرنے کے لئے اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کرے گی۔
2019 اور 2023 میں عوامی سلامتی کی وزارت نے سربیا کی طرف سے مشترکہ گشت کرنے کے لئے پولیس ٹیموں کو سربیا بھیجا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔
