پیر, اگست 11, 2025
انٹرنیشنلمیانمار کے 104 زرعی طلبہ کو چینی یون تیان ہوا سکالرشپ سے...

میانمار کے 104 زرعی طلبہ کو چینی یون تیان ہوا سکالرشپ سے نوازا گیا

میانمار کے شہر نیپی تاؤ میں یے زن زرعی یونیورسٹی میں چھٹی یون تیان ہوا سکالرشپ کی تقسیم کی تقریب میں شرکاء کا گروپ فوٹو-(شِنہوا)

یانگون(شِنہوا)میانمار کے شہر نیپی تاؤ میں واقع یے زن زرعی یونیورسٹی میں چھٹی یون تیان ہوا سکالرشپ کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں چین کی جامع صنعتی کمپنی یون تیان ہوا گروپ کمپنی لمیٹڈ نے 104 طلبہ کو سکالرشپ سے نوازا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میانمار میں چینی سفارتخانے کے مشیر اویانگ داؤبنگ نے کہا کہ یون تیان ہوا سکالرشپ اور یون تیان ہوا فنڈ برائے بیرون ملک تعلیم، میانمار میں نہ صرف طلبہ کی علمی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ چین اور میانمار کے عوام کے درمیان گہری ’’پاؤک فاؤ‘‘(برادرانہ) دوستی کا واضح ثبوت بھی ہے۔

اویانگ نے کہا کہ میانمار کے نوجوان بڑی تعداد میں چینی ٹیکنالوجی سیکھ کر اور چین-میانمار تعاون کے منصوبوں میں شریک ہو کر دوستی کے پل اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے معمار بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے زرعی شعبے میں تعاون کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے جس سے دونوں اقوام کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میانمار کے یونین وزیر برائے زراعت، لائیوسٹاک اور آبپاشی یو مِن ناؤنگ نے میانمار کے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور کسانوں کی آمدنی میں بہتری کے لئے چین-میانمار زرعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یاد رہے کہ 2017 میں آغاز کے بعد سے "یون تیان ہوا سکالرشپ” میانمار کی یےزن زرعی یونیورسٹی کے 505 طلبہ کو معاونت فراہم کرچکی ہے۔”یون تیان ہوا فنڈ برائے بیرون ملک تعلیم” کے ذریعے یونیورسٹی کے 39 اساتذہ اور طلبہ کو چینی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!