پیر, اگست 11, 2025
تازہ ترینامریکہ ایک چین کے اصول پر کاربند رہے، چینی وزارت دفاع

امریکہ ایک چین کے اصول پر کاربند رہے، چینی وزارت دفاع

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کی عمارت کے سامنے رکنے کا اشارہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے تائیوان خطے کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری ملاقات یا فوجی رابطے کو فوری طور پر ختم کرے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ان اطلاعات پر ردعمل کا اظہار کیا جن کے مطابق امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے چیئرمین جلد ارکان کانگریس کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے تائیوان کے دورے پر جائیں گے۔

جیانگ بن نے کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور 3 چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شرائط کی مکمل پاسداری کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو اپنے وعدے پر سنجیدگی سے عمل کرنا چاہیے کہ وہ "تائیوان کی آزادی” کی حمایت نہیں کرے گا اور اسے تائیوان میں علیحدگی پسندوں کی سرپرستی اور حمایت بند کرنی چاہیے۔

تائیوان کے رہنما لائی چنگ- تے کے فوجی اخراجات میں اضافہ کرنے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے جیانگ نے لائی اور ان کے ہم خیال افراد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کے عوام کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کر رہے ہیں اور امریکہ کے ساتھ اسلحہ کے سودوں پر عوام کی محنت کی کمائی ضائع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!