اتوار, اگست 10, 2025
پاکستانپاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن، فتنہ الہندوستان کے مزید 14...

پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن، فتنہ الہندوستان کے مزید 14 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے مزید 14 خوارج جہنم واصل کردیئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33خوارج کو ہلاک کیا تھا، بعد ازاں 8اور 9اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیا، اس دوران مزید 14بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے ،2روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!