اتوار, اگست 10, 2025
پاکستانخواجہ آصف کا ٹرمپ سے فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے...

خواجہ آصف کا ٹرمپ سے فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے آذربائیجان اور آرمینیا امن معاہدے کے بعد ٹرمپ سے فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کروانے میں کردار قابل تحسین ہے، ٹرمپ روس اور یوکرائن کے درمیان امن قائم کروانے میں بھی کرداد ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی بھی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی، امریکی صدر نے روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کامیاب امن کوششیں تاریخی اور انسانیت کی خدمت کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹرمپ فلسطین میں امن اور دو ریاستی حل میں بھی ایسا ہی تاریخی کردار ادا کریں گے، غزہ میں نشانہ بننے والے معصوم فلسطینی بھی پائیدار امن کیلئے صدر ٹرمپ کی مداخلت کے منتظر ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!