اتوار, اگست 10, 2025
تازہ ترینچین یوکرین بحران میں امن بات چیت کو فروغ دیتا رہے گا،...

چین یوکرین بحران میں امن بات چیت کو فروغ دیتا رہے گا، چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ کی روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے روسی شہر کازان میں ملاقات کی فائل فوٹو-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ یوکرین بحران پر چین کا موقف مستقل رہے گا اور حالات جیسے بھی ہوں، امن مذاکرات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ پیچیدہ مسائل کے حل آسان نہیں ہوتے۔ انہوں نے چین کے اصولی موقف اور پالیسی کی وضاحت کی۔

شی نے کہا کہ چین اس بات کو خوش آئند سمجھتا ہے کہ روس اور امریکہ نے رابطے برقرار رکھے ہیں، تعلقات میں بہتری لا رہے ہیں اور یوکرین بحران کے سیاسی حل کو فروغ دے رہے ہیں۔

روسی صدر پوتن نے اپنی گفتگو میں شی کو یوکرین بحران کی موجودہ صورتحال پر روس کے موقف سے آگاہ کیا اور روس اور امریکہ کے مابین حالیہ روابط اور بات چیت کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔

پوتن نے کہا کہ روس بحران کے سیاسی حل میں چین کے تعمیری کردار کو بے حد سراہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ روس اور چین کے درمیان تعاون پر مبنی جامع تزویراتی شراکت داری کسی بھی صورت میں تبدیل نہیں ہوگی۔

پوتن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!