اتوار, اگست 10, 2025
تازہ ترینچین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کے لئے...

چین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کے لئے 7 کروڑ یوآن مختص کر دئیے

چین کے شمالی شہر تیانجن کے ضلع جی ژو کے چھانگ ژو قصبے میں انجینئرنگ گاڑیاں سڑک کی مرمت میں مصروف ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی ہنگامی مرمت کے کام کو تیز کرنے کے لئے اپنے مرکزی مالی ذخائر سے 7 کروڑ یوآن (تقریباً 98 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر) جاری کئے ہیں۔

وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے یہ فنڈز 7 صوبائی سطح کے علاقوں پر مرکوز ہوں گے جن میں بیجنگ، تیانجن، ہیبے، شنشی، جی لِن، ژے جیانگ اور فوجیان شامل ہیں۔

یہ رقوم ان علاقوں میں زمین کھسکنے سے ٹوٹنے والی ڈھلوانوں، منہدم پلوں اور پانی میں ڈوبی ہوئی سڑکوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!