نیو یارک: آسٹریلیا، برطانیہ سمیت 5 بڑے ممالک نے غزہ میں فوجی آپریشن، اسرائیلی قبضے کا منصوبہ مسترد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں بڑے فوجی آپریشن کے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل پر عملدرآمد کے عزم کیلئے متحد ہیں۔
جاری مشترکہ بیان میں اسرائیل سے عالمی امداد تنظیموں کی رجسٹریشن کے نظام میں ترمیم کیلئے فوری حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
