اوٹاوا: سکھوں نے کینیڈا کے شہر سرے میں خالصتان ایمبیسی قائم کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکھس فار جسٹس نے گرو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کے تعاون سے سرے میں ریپبلک آف خالصتان کا علامتی سفارتخانہ قائم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے رہنمائوں نے سفارتخانے کے قیام بارے کہا ہے کہ یہ اقدام خالصتان ریفرنڈم کی تیاریوں کا حصہ اور سکھ عوام کی خودارادیت کے حق کو اجاگر کرتا ہے۔
