اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے دنیا کا سب سے بڑا اور تیزی سے ترقی کرنے...

چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور تیزی سے ترقی کرنے والا قابل تجدید توانائی کا نظام تعمیر کرلیا

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختارعلاقے کے شہر ووژونگ کی تونگ شن کاؤنٹی کے صنعتی پارک میں ایک کارکن شمسی توانائی کے پینل پر کام کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور تیزی سے ترقی کرنے والا قابل تجدید توانائی کا نظام تعمیر کرلیا ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ ژو ہائی بنگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مئی کے اختتام تک چین میں قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 2.09 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو 13ویں 5 سالہ منصوبے (2016-2020) کے اختتام پر موجود صلاحیت سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

ژو نے کہا کہ آج ملک بھر میں استعمال ہونے والی ہر 3 میں سے 1 کلو واٹ آور بجلی ماحول دوست ذرائع سے حاصل ہوتی ہے۔

ژو نے چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز)  کی مارکیٹ میں تیز رفتار ترقی کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں ان گاڑیوں کی تعداد 3 کروڑ 14 لاکھ تک پہنچ گئی جو 13ویں 5 سالہ منصوبے کے اختتام پر 49 لاکھ 20 ہزار تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!