تھائی لینڈکے صوبے رایونگ میں بی وائی ڈی کی مقامی سطح پر تیارکردہ 90 ہزار ویں نئی توانائی گاڑی نمائش کے لئے کھڑی ہے-(شِنہوا)
رایونگ،تھائی لینڈ(شِنہوا)چینی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی نے تھائی لینڈ کے صوبے رایونگ میں اپنی کمپنی کے پیداواری پلانٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تھائی لینڈ میں اپنی 90 ہزار ویں نئی توانائی کی گاڑی (این ای وی) کی فراہمی کا جشن منایا۔
تھائی لینڈ کے صوبے رایونگ میں بی وائی ڈی کے مقامی پیداواری پلانٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بی وائی ڈی کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین اور صدر وانگ چھوان فو تھائی لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کی صدر نوالفان لامسام کو 90 ہزار ویں گاڑی حوالے کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بی وائی ڈی کمپنی کے چیئرمین اور صدر وانگ چھوان فو نے تھائی لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کی صدر نوالفان لامسام کو باضابطہ طور پر 90 ہزار ویں نئی توانائی کی گاڑی ( این ای وی) حوالے کی۔
کمپنی نے رایونگ فیکٹری میں مقامی سطح پر تیار کردہ اپنا بی وائی ڈی- سیل 5 ماڈل بھی متعارف کرایا جو ایک پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ہے۔
تھائی لینڈ کی انڈسٹریل اسٹیٹ اتھارٹی (آئی ای اے ٹی) کے قائم مقام گورنر سومیت تانگپراسرٹ نے کہا کہ تھائی لینڈ میں بی وائی ڈی کی کامیابی ملک کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
تھائی لینڈ کے صوبے رایونگ میں بی وائی ڈی کے مقامی پیداواری پلانٹ کی پہلی سالگرہ اور کمپنی کی 90 ہزار ویں نئی توانائی گاڑی حوالے کرنے کی منعقدہ تقریب سے تھائی لینڈ کی انڈسٹریل اسٹیٹ اتھارٹی (آئی ای اے ٹی) کے قائم مقام گورنر سومیت تانگپراسرٹ خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
بی وائی ڈی کی ایشیا پیسیفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل منیجر لیو شوئے لیانگ نے کہا کہ کمپنی کا مقصد صرف تھائی صارفین کو جدید ٹیکنالوجی اور معیاری مصنوعات فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ روزگار، آفات میں امدادی کاموں اور توانائی کی معاونت جیسے اقدامات کے ذریعے عوامی رابطوں کو فروغ دینا بھی ہے۔
تھائی لینڈ کے صوبے رایونگ میں بی وائی ڈی کے مقامی پیداواری پلانٹ کی پہلی سالگرہ اور کمپنی کی 90 ہزار ویں نئی توانائی کی گاڑی حوالے کرنے کی تقریب سے بی وائی ڈی کی ایشیا پیسیفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل منیجر لیو شوئے لیانگ خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
بی وائی ڈی نے 2022 میں تھائی منڈی میں قدم رکھا اور تیزی سے ملک کے الیکٹرک گاڑیوں کے نمایاں برانڈز میں سے ایک بن گئی۔ کمپنی کی رایونگ فیکٹری میں اب 6 ہزار 100 سے زائد تھائی ملازمین کام کر رہے ہیں، جن میں سے 90 فیصد سے زیادہ مقامی باشندے ہیں۔ یہ پلانٹ سالانہ ایک لاکھ 50 ہزار گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہاں مکمل طور پر مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں۔
90 ہزار ویں گاڑی کی فراہمی ایسے موقع پر ہوئی ہے جب چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link