اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے صوبہ  ہینان میں گندم  کی کٹائی عروج پر پہنچ گئی

چین کے صوبہ  ہینان میں گندم  کی کٹائی عروج پر پہنچ گئی

چین کے مرکزی صوبہ ہینان کے شہر ویہوئی  میں گندم کی کٹائی   کا عمل اپنے عروج پر ہے۔ سنہرے کھیتوں میں جدید کمبائن ہارویسٹر مشینیں مصروفِ عمل ہیں. تربیت یافتہ آپریٹرز ان مشینوں کو  مہارت سے چلا رہے ہیں تاکہ گندم کی بروقت اور مؤثر کٹائی کو یقینی بنایا جا سکے اور اناج کا ضیاع کم سے کم  کیا جا سکے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چن ہائی تاو، زرعی مشینری، آپریٹر
"ہمارے شہر میں زرعی مشینری کے عملے نے فصل کی کٹائی سے پندرہ روز قبل کمبائن ہارویسٹرز کی مکمل سروس اور جانچ کا عمل مکمل کیا تاکہ مشینیں بہترین حالت میں کام کے لیے تیار ہوں۔ ان ہارویسٹرزمیں  رقبے کی پیمائش کے جدید آلات اور بیڈو نیویگیشن سسٹم نصب ہیں، جو درست نتائج کے ساتھ ساتھ کھیتی باڑی کے مراحل کو مؤثر اور منظم بناتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جیا پینگ، ڈائریکٹر ویہوئی ایگریکلچرل مشینری ٹیکنالوجی سینٹر، صوبہ ہینان
"اس سال شہر میں موسمِ گرما کی زرعی سرگرمیوں کے لیے 11 ہزار زرعی مشینوں کو متحرک کیا گیا ہے، جن میں 700 سے زائد گندم کاٹنے والی کمبائن ہارویسٹرز، 6,300 ٹریکٹرز اور ٹرانسپورٹ گاڑیاں، 3,800 بیج بونے والی مشینیں، 30 سے زیادہ بھوسہ باندھنے والے یونٹس، 50 سے زائد فصلوں کے تحفظ کی مشینیں اور 14 اناج خشک کرنے والے آلات شامل ہیں۔  اس جامع انتظام کا مقصد موسمِ گرما کی کٹائی اور کاشت کے تمام مراحل بروقت اور مؤثر انداز میں پورا کرنا ہے۔”

اس کے ساتھ گرمیوں کی بوائی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

ژینگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!