اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات ہیں،...

بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب کا سامنا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب کا سامنا ہے۔

ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات صدر مملکت نے بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر تشویش کا  اظہار کیا، کہا بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ورکرز ہماری قوت،مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، ہمیں ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کیلئے كام کرنا ہے، پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، معیشت کو مضبوط اور ملک کو خودکفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔

صدر مملکت نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی بنیاد، ترقی دینے کی ضرورت ہے، کسانوں کو سپورٹ کرکے ہی معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!