اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانقومی اقتصادی سروے آج اور بجٹ 26-2025 کل پیش کیا جائے گا

قومی اقتصادی سروے آج اور بجٹ 26-2025 کل پیش کیا جائے گا

قومی اقتصادی سروے آج اور نئے مالی سال کا بجٹ کل بروز منگل پیش کیا جائے گا۔

مالی سال 26-2025 کیلئے پارلیمان میں 17600 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب اور ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب ہے۔

قرضوں کی ادائیگی پر 6 ہزار 200 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ بجٹ خسارے کا ہدف بھی یہی مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کرنے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے 13 ارب 58 کروڑ اور صحت کیلئے 14 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔

ڈیجیٹل معیشت اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے 16 ارب 22 کروڑ روپے کی رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس کا شیڈول جاری

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

شیڈول کے مطابق وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔

سردار ایاز صادق کے مطابق 13 جون سے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بحث کے لیے وقت دیا جائے گا۔

یہ بحث 21 جون تک جاری رہے گی اور 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔

23 جون کو مالی سال 2025-26 کے لیے مختص ضروری اخراجات پر بحث ہوگی جبکہ 24 اور 25 جون کو مطالبات، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

فنانس بل کی منظوری 26 جون کو قومی اسمبلی سے لی جائے گی۔

مزید برآں 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

اسپیکر نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ان کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!