اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں نئی جامعات کے کورسز سے عمر بھر سیکھنے کے مواقع...

چین میں نئی جامعات کے کورسز سے عمر بھر سیکھنے کے مواقع میں اضافہ

چین کے مرکزی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا میں طلبا 2025 میں پوسٹ گریجوایٹ داخلہ کے امتحان کے لئے امتحانی مرکز میں داخل ہورہے ہیں- (شِنہوا)

نان چھانگ (شِنہوا) چین میں 400 کالجز اور جامعات  نے عمر بھر سیکھنے کےکورسز شروع کئے  ہیں جو ایک ایسے معاشرے کو ترقی دینے کی قومی کوشش کا حصہ ہے جس سے سیکھنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے صدرمقام  نان چھانگ میں منعقدہ  ایک تقریب کے مطابق آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے پیش کردہ  تقریباً 700کورسز متعارف کرائے گئے ہیں جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں پیشرفت ، اے آئی کے استعمال اور دیہی علاقوں کی بحالی جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔

یہ کورسز مہاجر محنت کشوں ، دیہی اساتذہ اور بزرگ شہریوں سمیت سیکھنے والوں کی وسیع اقسام پیش کرتے ہیں۔

عمر بھر سیکھنے کے فروغ کے لئے منعقدہ اس تقریب میں بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے نائب صدر وانگ منگ نے ایک تعلیمی قوت کا مرکز بنانے کے لئے  زندگی بھر سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہنر کی پرورش ، سائنسی تحقیق، سماجی خدمات، ثقافتی اختراع اور عالمی  تبادلے کے اہم مراکز جامعات  ایک سیکھنے والا معاشرہ تشکیل دینے میں یک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

چین میں عمر بھر سیکھنے کی ثقافت کو فروغ دینے کی یہ کوشش کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں طے کردہ اہداف کے مطابق ہے جس میں ایک ایسے معاشرے اور ملک کی تعمیر پر زور دیا گیا ہے جہاں ہر کوئی زندگی بھر سیکھنے کی کوشش کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!