تنزانیہ کے نگورونگورو لینگائی یونیسکو گلوبل جیوپارک، جو کبھی یونیسکو کے درجہ سے محرومی کے خطرے سے دوچار تھا، اب چین کے تعاون سے جاری جیوپارک منصوبے کی بدولت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
اس منصوبے کا آغاز جون 2023 میں کیا گیا جب یونیسکو نے پارک کو بنیادی سہولیات کی ناقص صورتحال اور سائنسی مواد کی کمی کے باعث ‘یلو کارڈ’ وارننگ جاری کی گئی تھی۔
منصوبے میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور سائنسی و تکنیکی معاونت شامل ہے۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی پر چین ریلوے 25 واں بیورو گروپ کام کر رہا ہے جب کہ سائنسی پہلو پر تیانجن سینٹر، چائنا ارضیاتی سروے کی ٹیم سرگرم ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): شو جیانگ بو، تکنیکی سربراہ، فزیکل انفراسٹرکچر منصوبہ
"اس وقت میوزیم کی نمائش کی تنصیب جاری ہے جبکہ مرکزی سہولیات اور اندرونی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ ہم اس منصوبے کو جون 2025 تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سن کائی، ڈپٹی ڈائریکٹر، سدرن افریقہ جیو سائنس کوآپریشن سینٹر، تیانجن سینٹر، چائنا ارضیاتی سروے
"ہماری تکنیکی معاونت میں ارضی ورثے کی جگہوں کا مکمل سروے، جیوٹورازم راستوں کی تیاری، معلوماتی سائن بورڈز کا ڈیزائن اور پورے جیوپارک کی ترقی کا مجموعی منصوبہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے سائنسی وضاحت کا نظام تیار کیا ہے اور میوزیم کی نمائشیں بھی ڈیزائن کی ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے ہم تنزانیہ کے عملے کی انتظامی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (سواحلی): سائمن موسیس، مقامی مستری ٹیکنیشن
"ذاتی طور پر چینی ماہرین کے ساتھ کام کرنے سے مجھے نئی باتیں اور ہنر سیکھنے کو ملے، خاص طور پر تعمیراتی اوزاروں کے جدید استعمال کے بارے میں۔ ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میرے نگران مسٹر وانگ بہت اچھے سپروائزر ہیں۔ جب بھی مجھے کسی چیز کی وضاحت چاہیے ہوتی ہے تو وہ بہت اچھے طریقے سے سمجھاتے ہیں اور ہم باہمی تعاون سے کام کرتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (سواحلی): ایلیسانتے ہینڈو، ٹیکنیشن اسسٹنٹ
"اس منصوبے کے ذریعے ہم میں سے بہت سے لوگوں نے وہ مہارتیں حاصل کی ہیں جو پہلے ہمیں معلوم نہیں تھیں۔ مجھے یقین ہے کہ منصوبے کے اختتام کے بعد بھی میں ان مہارتوں کو استعمال کر کے دیگر ملازمتیں حاصل کر سکوں گا۔ سیاحت اور تحفظ کے لحاظ سے میں دیکھ رہا ہوں کہ نگورونگورو مزید معروف اور اہم بنے گا اور ساتھ ہی مقامی لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔”
نگورونگورو، تنزانیہ، چین سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link