اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی فوج نے یروشلم میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے...

اسرائیلی فوج نے یروشلم میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے 6 سکول بند کر دیئے

فلسطینی طالب علم غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلاح کی ایک عارضی پناہ گاہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)

رملہ(شِنہوا)فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ مشرقی یروشلم میں چلنے والے 6 سکولوں کے تمام بچوں کو نکالنے پر مجبور ہوگیا ہے کیونکہ بھاری ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی افواج صبح ان میں سے 3 سکولوں میں داخل ہوگئیں۔

مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ریلیف اینڈ ورکس کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ تقریباً 800 لڑکیاں اور لڑکے صدمے میں ہیں جن میں سے کچھ 6 سال کی عمر کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں پر دھاوا بولنا اور انہیں بند کرنے پر مجبور کرنا بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں سکولوں کی بندش کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شفت پناہ گزین کیمپ کے 3 سکول اور مشرقی یروشلم کے قصبے سلوان اور مشرقی یروشلم میں سور بحر اور وادی الجوز کے مضافات میں 3 دیگر سکولوں کو 30 دن کے اندر بند کر دیا جائے جو بدھ کو بند کردئیےگئے۔

فلپ لزارینی نے اسرائیل کی جانب سے بندش کے حکم نامے کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فلسطینی بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

فلسطین کی وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیم نے بھی ایک پریس بیان میں اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی اصولوں اور قوانین سے متصادم جرم قرار دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!