چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ سٹاک ایکسچینج کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ایسوسی ایشن فار پبلک کمپنیز کے اعداد و شمار کے مطابق شنگھائی، شین زین اور بیجنگ سٹاک ایکسچینج میں 5ہزار412 اندراج شدہ کمپنیوں کو 2024 میں 719.8 کھرب یوآن (تقریباً 99.9 کھرب امریکی ڈالر) کی آمدنی ہوئی جبکہ 52.2 کھرب یوآن کا خالص منافع کمایا۔
ان میں سے 4 ہزار 36 کمپنیاں 2024 میں منافع بخش تھیں جو اندراج شدہ کمپنیوں کی کل تعداد کا تقریباً 3 چوتھائی ہے۔ منافع بخش کمپنیوں میں سے 2 ہزار 194 کے منافع میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال 553 کمپنیوں کے منافع میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھاگیا۔
2024 میں اندراج شدہ کمپنیوں کی مجموعی آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہا جو 18.8 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 60 ارب یوآن زیادہ ہے۔
2025 کی پہلی سہ ماہی میں چینی اندراج شدہ کمپنیوں نے 14.9 کھرب یوآن کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.55 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 4 ہزار 84 کمپنیاں منافع بخش رہیں، جس سے بحالی کے مثبت رجحان کو مزید تقویت ملی۔
اپریل 2025 کے اختتام تک چین میں اندراج شدہ کمپنیوں کی کل تعداد 5 ہزار 420 تک پہنچ گئی تھی۔ ان میں سے کچھ نے اپنی 2024 کی مالی رپورٹس کو ظاہر کرنے میں تاخیر کی۔
