اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمتعلقہ ممالک بحیرہ جنوبی چین میں اشتعال انگیزی کرنا بند کریں، چین

متعلقہ ممالک بحیرہ جنوبی چین میں اشتعال انگیزی کرنا بند کریں، چین

فلپائن کے بحری جہاز ہوانگیان ڈاؤ جزیرے کے ارد گرد کے پانیوں میں غیر قانونی ماہی گیری میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن، امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے حالیہ مشترکہ سمندری و فضائی گشت اور اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان لِن جیان نے یہ بات روزانہ کی نیوز بریفنگ میں متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

ترجمان نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کی موجودہ صورتحال عام طور پر مستحکم ہے، بین الاقوامی قانون کے تحت ممالک کو جہاز رانی اور ہوابازی کی آزادی سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں ممالک کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کو بین الاقوامی قانون اور بحیرہ جنوبی چین (ڈی او سی) میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی روح کی پاسداری کرنی چاہیے اور کسی تیسرے ملک کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے جبکہ علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ فلپائن نے بین الاقوامی قوانین اور ڈی او سی کی بار بار خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کرکے سمندر میں مشکلات پیدا کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں امن میں خلل ڈالنے کے لئے بیرونی قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کی کوشش کی، فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا اور ایک مہرے کے طور پر کام کیا  جس کا بالآخر الٹا اثر ہوگا۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ امریکہ سمیت بعض غیر علاقائی ممالک بحیرہ جنوبی چین میں چھوٹے چھوٹے حلقوں کو اکٹھا کر رہے ہیں جو تعاون کے نام پر محاذ آرائی میں مصروف ہیں، آزادی کی آڑ میں فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور نظم و نسق کے نام پر افراتفری پیدا کر رہے ہیں جس سے خطے میں امن و استحکام کو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم متعلقہ ممالک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں دھڑے بندی اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا بند کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!