اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپاک بھارت کشیدگی ، انڈین پریمیئر لیگ معطل

پاک بھارت کشیدگی ، انڈین پریمیئر لیگ معطل

اک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل مینجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائے گا۔ بھارت میں آئی پی ایل منتظمین بھی کشیدہ صورتحال سے پریشانی سے دوچار تھے،آسٹریلوی کرکٹرز نے پہلے ہی واپس جانے کا سوچنا شروع کردیا تھا۔آسٹریلوی میڈیا نے پہلے ہی رپورٹ کردیا تھا کہ آئی پی ایل میں منتخب آسٹریلین کھلاڑیوں نے گھر واپسی کا سوچنا شروع کردیا ہے۔ کھلاڑی آسٹریلیا یا دبئی جانے کے خواہشمند تھے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے 15 کھلاڑی اور 2 کوچز بھارت میں موجود ہیں، جس میں پیٹ کمنز، جسٹن لینگر اور رکی پونٹنگ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!