اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت ،پولیس افسر نے جدید فرانزک تکنیکوں میں نئی راہیں متعارف...

چینی شناخت ،پولیس افسر نے جدید فرانزک تکنیکوں میں نئی راہیں متعارف کرا دیں

’’ یہ کہا جا سکتا ہے کہ تقریباً ہر کوئی ایک پولیس افسر بننے کا خواب دیکھتا ہے۔ فرانزک معائنہ اُن آخری باتوں کو سامنے لاتا ہے جو مرنے والا کبھی کہہ نہ سکا ہو۔یہ انصاف کے مسائل کو دیکھتا اور ہمارے معاشرے میں عدل قائم کرتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژاؤ جیان، فرانزک پولیس افسر

’’ میرا نام ژاؤ جیان ہے۔ میں گوانگ ژو میونسپل پبلک سیکیورٹی بیورو میں فرانزک میڈیکل ایگزامنر ہوں۔ ہماری بنیادی ذمہ داریاں غیر فطری اموات کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کی وجہ معلوم کرنا ہیں۔ ہم جسمانی چوٹوں کی شدت کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔  فرانزک کام لاشوں سے جُڑا ہوتا ہے۔ ہمارے کام کا ماحول ہمیشہ بدلتا رہتا ہے۔ پانی کے کنارے، آگ لگنے کی جگہ، سڑک کنارے اور یہاں تک کہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں میں۔ چین کے جنوبی علاقہ میں اکثر گلی سڑی لاشیں ملتی ہیں جو کیڑوں سے بھری ہوتی ہیں۔ یہ سخت حالات اور بدبو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژاؤ جیان، فرانزک پولیس افسر

’’ ہماری بنیادی توجہ ہمیشہ موت کے سبب پر ہوتی ہے۔ اس شخص کی موت کس طرح ہوئی؟ جب ہم پانی میں انتہائی گل سڑی لاش پاتے ہیں تو موت کے سبب کا تعین کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔ اس لئے ہم ’ڈائیٹم ٹیسٹنگ‘ کا طریقہ استعمال کرتے ہیں جس میں خوردبینی جلبی  کا معائنہ کیا جاتا ہےجو ہماری فرانزک ٹول کٹ کا حصہ ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژاؤ جیان، فرانزک پولیس افسر

’’ ڈائیٹم ٹیسٹنگ ایک روایتی تکنیک ہے جو فرانزک سائنس میں ایک صدی سے زائد عرصہ سے استعمال ہو رہی ہے۔ لیکن سالوں تک یہ درست نتائج نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار رہی ہے۔ اس میدان میں طویل عرصے سے یہ بحث جاری رہی کہ کیا ڈائیٹمز کی موجودگی واقعی ڈوبنے سے موت ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہم نے ان چیلنجز کا براہ راست مقابلہ کیا اور دریافت کی شرح کو 28 فیصد سے بڑھا کر 97 فیصد تک لانے میں کامیاب رہے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): شی ہے، فرانزک پولیس افسر

’’ جب ژاؤ اس تحقیق میں شامل ہوئے تو اس کے بعدسے ہماری ’ڈائیٹم ٹیسٹنگ‘ تکنیک کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ ہماری تحقیق عالمی جرائد میں شائع ہوئی اور اب یہ طریقہ دنیا بھر میں رائج ہو رہا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): ژاؤ جیان، فرانزک پولیس افسر

’’ یہ تکنیک اب چین کے 20 سے زائد صوبوں اور بلدیات کی 80 سے زیادہ لیبارٹریز میں استعمال ہو رہی ہے۔

عالمی سطح پر بھی اس کا اثر ہے۔ آسٹریا کی سالزبرگ یونیورسٹی نے ہماری تکنیک استعمال کرنے کے لئے ایک لیب قائم کی ہے اور اسے مقامی معاملات میں بھی استعمال کیا ہے۔

سال 2021 میں مجھےعوامی تحفظ کی وزارت کی جانب سے جنوبی بحرالکاہل کے ملک ساموایا میں فرانزک ماہرین کی ٹیم میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

وہاں ہم نے 16 غیر فطری اموات کی وجوہات معلوم کی ہیں۔ ان کی مکمل فرانزک رپورٹس انگریزی میں تیار کیں اور اس کے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): ژاؤ جیان، فرانزک پولیس افسر

’’ وقت گزرنے کے ساتھ ہم نے ورچوئل پوسٹ مارٹم اور بائیو کیمیکل ٹیسٹنگ کو متعارف کروایا ہے۔ ہم فرانزک سائنس کو تجربے پر مبنی شعبے سے ڈیجیٹل اور ذہانت پر مبنی نظام کی طرف بڑھ  رہے ہیں۔ فرانزک کا کام خوف وہراس پھیلانا نہیں۔ ہم انصاف کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اپنی مہارت کا استعمال اس لئے کرتے ہیں تاکہ عوام ہر مقدمے میں انصاف اور عدل کو دیکھ سکیں۔‘‘

گوانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!