چینی ڈاکٹروں نے اکتوبر 2023 سے سینیگال میں موتیا سے بچاؤ کے منصوبے کے تحت 3,600 سے زائد آنکھوں کی مفت سرجریز کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔
یہ منصوبہ ‘جی ایکس فاؤنڈیشن’ جو کہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ ایک غیر منافع بخش، غیر سرکاری ادارہ ہے اور چین کے صوبہ ‘فوجیان کے محکمہ صحت’ کے باہمی اشتراک سے شروع کیا ہے۔
سینیگال میں، جہاں صحت کا نظام ابھی ترقی پذیر ہے اور گرم مرطوب میدانوں میں سورج کی تیز شعاعیں موتیے جیسے امراض کو بڑھا دیتی ہیں، وہاں بہت سے مریض بروقت علاج کے مواقع سے صرف اس لیے محروم رہ جاتے ہیں کیونکہ طبی سہولیات نہایت محدود ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): ابراہیما سی، وزیر صحت و سماجی اقدامات، سینیگال
"سینیگال میں اندھا پن اور نظر کی کمزوری ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اندھے پن کی شرح 1.42 فیصد ہے، یعنی تقریباً 165,000 افراد مکمل نابینا ہیں، جب کہ 550,000 سے زائد افراد مختلف درجے کی بصری کمزوری کا شکار ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): سالیو دیوف، مقامی مریض
"میری عمر 52 سال ہے۔ میں کئی سالوں سے نظر کی کمزوری کا سامنا کر رہا ہوں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ میری بینائی مزید خراب ہوتی گئی تو میں نے اسپتال آ کر معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا۔ مجھے اس جگہ کا پتہ ایک دوست سے چلا، جس نے یہاں چینی ڈاکٹروں سے آنکھ کا آپریشن کروایا تھا۔
آپریشن کے بعد اُس کی بینائی مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے اور اُس کا مسئلہ بھی پوری طرح ختم ہو گیا ہے۔ میں اس منصوبے کی دل سے حمایت کرتا ہوں کیونکہ یہ نہ صرف ہمارے علاقے بلکہ دور دراز کے افراد کو بھی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔”
چین، ڈاکار سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link