پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کر کے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جس پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا ،
ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارتی شیلنگ میں 4افراد زخمی ہوئے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ سے3افراد زخمی ہو گئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رنگ کنٹوئر اور پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ سے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایاہے۔
