پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں 9ہزار سے زائد بچے دل کی معائنہ مہم سے مستفید...

سنکیانگ میں 9ہزار سے زائد بچے دل کی معائنہ مہم سے مستفید ہوں گے

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے ایلی قازق خود مختار پریفیکچر کےضلع  تیکس کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے میں چائنہ ریڈ کراس فاؤنڈیشن (سی آر سی ایف) مئی تک اپنی  2025 کی بڑے پیمانے پر پیدائشی امراض قلب کی معائنہ مہم  "اینجلز ٹور” کو مکمل کرنے والی ہے جس میں 9 ہزار سے زائد بچوں کا طبی معائنہ ہوگا۔

تنظیم نے بدھ کے روز بتایا کہ  مارچ سے مئی تک جاری رہنے والی اس مہم میں مشتبہ پیدائشی دل کے امراض کا شکار بچوں کا مفت طبی معائنہ کرنے والی  متعدد رضاکار طبی ٹیموں نے سنکیانگ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

اس پروگرام کے تازہ ترین مرحلے میں فاؤنڈیشن مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے ایک اسپتال کی رضاکار طبی ٹیم کے تعاون سے آلتے اور تاچھنگ سمیت علاقوں میں کام کر رہی ہے ۔

یہ ٹیم 8مقامات پر طبی معائنہ کرے گی اور ان بچوں کے فالو اپ چیک اپ کرے گی جنہوں نے گزشتہ برسوں میں سرجری کرائی ہے۔ معائنہ کا یہ دور  اپریل کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سی آر سی ایف کے طبی امداد کے شعبہ کے ڈائریکٹر یانگ ژو زی کے مطابق اینجلز ٹور 2017 سے ہر سال مرکزی حکام کے خصوصی لاٹری پبلک ویلفیئر فنڈ اور عوام کے خیراتی عطیات کے تعاون سے سنکیانگ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اب تک خطے بھر میں 21 ہزار سے زائد بچوں کا معائنہ کیا جاچکا ہے  اور قابل علاج دل کے نقائص کی تشخیص ہونے والے 2ہزار300 سے زائد بچوں کی مفت سرجری کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!