چینی بحریہ کے ایک ٹاسک گروپ نے پاکستان میں کثیرملکی بحری مشقیں مکمل کر لی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر قومی دفاع ڈونگ جون سے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
ڈونگ نے حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کی افواج کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اسٹریٹجک رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، عملی تعاون گہرا کرنے اور عالمی و علاقائی سلامتی اور استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاک فضائیہ چین کے ساتھ تبادلے اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط بنانے، مشترکہ مشقوں اور تربیت میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے اور ابھرتے سلامتی کے مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں مثبت کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے۔
