اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعالمی مالیاتی بگاڑ کے دوران منڈیوں کے استحکام کے لئے چین کے...

عالمی مالیاتی بگاڑ کے دوران منڈیوں کے استحکام کے لئے چین کے تیزتر اقدامات

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں شین زین سٹاک ایکسچینج کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ کی طرف سے اپنے تجارتی شراکت داروں پر عائد کئے گئے محصولات کے باعث پیدا ہونے والی عالمی مالیاتی بے ترتیبی کے نتیجے میں سرمائے کی منڈی کے استحکام اور سرمایہ کار کا اعتمادبحال کرنے کے لئے سلسلہ وار تیز تر اور مستحکم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

مالیاتی حکام کی جانب سے اعلان کردہ متعدد اقدامات کے علاوہ ریاستی ملکیتی سرمایہ کار کاروباری اداروں، سرکاری ملکیتی کمپنیوں (ایس او ایز) اور انشورنس کمپنیوں کے ہم آہنگ اقدامات کے نتیجے میں چینی سٹاک مارکیٹ گزشتہ تجارتی دن کے بڑے خساروں سے باہر آگئی۔ منگل کو چینی سٹاک مارکیٹ بلند شرح پر بند ہوئی۔

منگل کو بینچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.58 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شین زین کمپوننٹ انڈیکس 0.64 فیصد اوپر گیا۔ چین کی کمپنیوں کی ترقی کی نگرانی کرنے والے نیسڈیک طرز کے بورڈ چھی نیکسٹ انڈیکس میں بھی 1.83 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی ریاستی ملکیتی سرمائے کی فعالیت کی کمپنیوں نے فوری طور پر اپنے داخلی حصص کو بڑھانے کے لئے قدم اٹھاتے ہوئے ملک کی سرمائے کی منڈی کے طویل مدتی نکتہ نظر پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ نے منگل کو ری-لینڈنگ سہولت کے ذریعے نقدی سرمائے کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

چین کی ریاستی ملکیتی سرمایہ کار کمپنی سنٹرل ہوئی جن انویسٹمنٹ لمیٹڈ نے کہا کہ اس نے ایک بار پھر  ایکسچینج تجارتی فنڈز میں اپنے حصص کو بڑھایا ہے اور سرمائے کی منڈی کی مستحکم فعالیت کی حفاظت کے لئے آئندہ بھی ایسا کرتی رہے گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ہم آہنگ اقدامات سرمائے کی منڈیوں کی حمایت میں چین کے عزم کا واضح اشارہ ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!