اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ۔ امریکہ اقتصادی، تجارتی تعلقات باہمی طور پر مفید اور مشترکہ...

چین ۔ امریکہ اقتصادی، تجارتی تعلقات باہمی طور پر مفید اور مشترکہ جیت پر مبنی ہیں، وائٹ پیپر

  وائٹ پیپر کے مطابق چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات ایک دوسرے کے لئے فائدہ مند اور با ہمی جیت پر مبنی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین۔امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات باہمی طور پر مفید اور مشترکہ جیت پر مبنی ہیں اور اس تعاون سے فریقین کو فائدہ پہنچاتا ہے جبکہ محاذ آرائی دونوں کے لئے نقصان دہ ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے بدھ کے روز  چین کا امریکہ۔چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے حوالے سے کچھ مسائل پر موقف کے عنوان سے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے چین ۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفاد میں ہے جو عالمی اقتصادی ترقی کے لئے بھی سازگار ہے۔

 وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین اور امریکہ مال کی تجارت میں اہم شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات انتہائی ہم آہنگ ہیں کیونکہ دونوں ممالک اپنے   فوائد کو بروئے کار لاتے ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین نے کبھی بھی جان بوجھ کر تجارتی منافع کو ہدف نہیں بنایا ۔ چین  اور امریکہ کے درمیان سامان میں تجارتی توازن امریکی معیشت کے ساختی مسائل کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مسابقتی فوائد اور مزدوروں کی عالمی تقسیم کا نتیجہ ہے۔

وائٹ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان خدمات کی تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ دونوں ممالک اہم دو طرفہ سرمایہ کاری کے حوالے سے شراکت دار ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون نے فریقین کو خاطر خواہ فوائد مہیا کئے ہیں۔

 اس کے علاوہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور صارفین کو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری سے ٹھوس فوائد ملے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!