چینی وزیر اعظم لی چھیانگ بیجنگ میں چائنہ ڈویلپمنٹ فورم 2025 کی افتتاحی تقریب سےکلیدی خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لی یین سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ چین یورپی فریق کے ساتھ مل کر چین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔
لی نے کہا کہ چین-یورپی یونین تعلقات میں مستحکم ترقی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ ہے اور باہمی تعلقات کی ترقی کے لئے اہم مواقع موجود ہیں ۔
لی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس سال کے آغاز میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی جس سے چین-یورپی یونین تعلقات کو گہرا کرنے کی راہ ہموار ہوئی اور اس کی سمت طے ہوئی۔
لی نے چین کی جانب سے یورپی یونین کے ساتھ مستحکم اور ہموار اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، سیاسی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے ایک دوسرے کے خدشات کو حل کرنے کے لئے آمادگی کا عزم کیا۔
لی نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں چین اور یورپی یونین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر مختلف حوالوں سے بے تحاشہ محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو یکطرفہ مفاد، تحفظ پسندی اور اقتصادی غنڈہ گردی کی مثال ہے۔
وان ڈیر لی یین نے کہا کہ یورپی یونین ہمیشہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور موجودہ حالات میں چین-یورپی یونین تعلقات کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link