شنگھائی میں منعقدہ عالمی ڈویلپر کانفرنس 2025 میں اوپن۔سورس لارج ماڈل ٹیکنالوجیز اور مصنوعات توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ (شِنہوا)
فرینکفرٹ(شِنہوا)شنگھائی کے ضلع شوہوئی نے فرینکفرٹ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا مقصد چین-جرمنی تعاون کو گہرا کرنا اور مزید جرمن کاروباری اداروں کو راغب کرنا تھا۔
’’مشترکہ ترقی کے لئے تعاون،مستقبل کی مشترکہ تعمیر‘‘ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں چین اور جرمن حکومتوں اور صنعتوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد رہنما شریک ہوئے۔
شو ہوئی ضلعی کمیٹی کے سیکرٹری کاؤ لی چھیانگ نے شو ہوئی کو کاروبار، اختراع، ثقافت اور کھیلوں کا مرکز قرار دیا جو عالمی معیار کی بنیادی شہری سہولیات اور صنعتی ماحولیاتی نظام پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی شراکت داروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ شو ہوئی میں ہمارے ساتھ مل کر بہتر مستقبل کی تعمیر کریں۔
کاؤ نے جرمنی کے ساتھ ضلع کے طویل المدتی تعلقات کا بھی حوالہ دیا جو 400 سال پہلے منگ سلطنت کے سکالر شو گوانگ چھی، جن کی یاد میں شوہوئی ضلع کا نام رکھا گیا تھا اور جرمن مشنری جوہان ایڈم شال وون بیل کے درمیان سائنسی تعاون سے شروع ہوئے تھے۔
آج شو ہوئی ضلع شنگھائی میں جرمن قونصلیٹ جنرل اور 180 سے زائد جرمن کمپنیوں کا مرکز ہے جن میں ایڈیڈاز، فریسینیئس، بی ایم ڈبلیو، بوش، واکر چھیمی اور زیڈ ایف شامل ہیں۔
کانفرنس میں شو ہوئی ضلع اور انٹرنیشنل ہڈن چیمپیئنز ایسوسی ایشن، جرمن-چائنیز ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایسوسی ایشن، بینک آف کمیونیکیشنز فرینکفرٹ برانچ اور فرینکفرٹ چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
شوہوئی ضلع نے بینک آف چائنہ فرینکفرٹ برانچ کے ساتھ مل کر اپنے اوورسیز انویسٹمنٹ سروس سنٹر (فرینکفرٹ برانچ) کا آغاز بھی کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link