ہسپانوی ماہر اقتصادیات سرگی باسکو نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف میں اضافہ ،قیمتوں میں اضافے، کارکردگی کو کم اور آخر کار معیشت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ(کاتالان):سرگی باسکو،ایسوسی ایٹ پروفیسر،معاشیات، یونیورسٹی آف بارسلونا
’’کسی ملک کی معیشت اگر تاحال ترقی پذیر ہو اور عالمی سطح پر مقابلے کی طاقت نہیں تو شروع میں تحفظ پسندی مناسب ہوسکتی ہے۔
تاہم معیشت کی مضبوطی کے بعد مارکیٹ کو کھول دینا چاہیے۔ ایسا معاملہ امریکی معیشت کے ساتھ نہیں ہے۔ یہ بات واضع ہے کہ محصولات کی جنگ جب تک جاری ہے، مہنگائی بھی بڑھتی جائے گی۔ اس صورتحال کے باعث معیشت پر منفی اثر پڑےگا اور قیمتیں بڑھنے سے پیداوار میں کمی واقع ہوگی۔
ٹیرف موثر پیداواری ذرائع تک رسائی کو روکتا ہے جس سے ممالک مصنوعات کی زائد قیمتوں پر پیداوار پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ محصولات میں اضافے کا براہ راست تعلق مجموعی اقتصادی پیداواری صلاحیت میں کمی سے ہے۔
تحفظ پسندی کی پالیسیاں اپنانے سے آپ کی کمپنیاں مزید غیر موثر ہو جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر مقابلے میں رہنے کے لئے پہلے 1 ڈالر لاگت پر پیداوار کرنے والی امریکی کمپنی کو اب 1.25 ڈالر کی لاگت برداشت کر نا پڑسکتی ہے۔
زیادہ تر ٹیرف کا وہ اثر ہوتا ہے جسے ہم ’ون ٹو ون پاس تھرو‘ ( براہ راست اثر) کہتے ہیں۔ یعنی زیادہ ٹیرف صارفین کے لئے قیمتوں میں براہ راست اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں امریکی مصنوعات اور زیادہ مہنگی ہو جاتی ہیں۔‘‘
بارسلونا، اسپین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link