اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمیانمار  زلزلے کے بعد انسانی جانیں بچانے کے لئے چینی ریسکیو ٹیم...

میانمار  زلزلے کے بعد انسانی جانیں بچانے کے لئے چینی ریسکیو ٹیم کی شاندار خدمات

چین کی ایک امدادی ٹیم میانمار کے زلزلہ زدہ شہر  منڈالے میں  ایک 52 سالہ شخص کو سان لوین کو زندہ بچانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔  کو سان لوین، تقریباً 125 گھنٹے تک ملبے تلے پھنسا رہا۔ اس ناقابلِ فراموش واقعے کو یاد کرتے ہوئےاس نے اپنے جذبات شیئر کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (برمی): کو سان لوین، زلزلہ متاثرہ شخص

’’ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نہیں جانتا تھا کہ کون مجھے بچانے آیا ہے۔ جب انہوں نے ایک جگہ سے رستہ بنایا تو وہاں سے میری طرف روشنی آئی۔ تب انہوں نے زور سے پکارا کہ ’چین کی ریسکیو ٹیم یہاں آئی ہوئی ہے۔ بھائی! آپ گھبرائیں مت۔ تسلی رکھیں۔ ہم آپ کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ اس لئے خود کو محفوظ سمجھتے ہوئے ہمارا انتظار کریں۔‘

میں نے اپنے ہوش وحواس نہیں کھوئے تھے۔ مجھے اب بھی وہ لمحہ یاد ہے جب میں ملبے سے باہر آیا تھا۔ اس وقت میرے جو احساسات تھے انہیں الفاظ میں بیان کرنا  بہت مشکل ہے۔ میں خوشی سے نہال ہو رہا تھا۔ جس شخص نے مجھے بچایا وہ ایک نوجوان تھا۔ اس کے پاس ایک کیمرہ تھا۔ میں نے فرط خوشی میں اسےبے ساختہ گلے لگا لیا۔ جب میں باہر نکلا تو میرے جسم پر زخم تھے۔ اس کے باوجود  بھی میں نے ریسکیو ٹیم سے چِلاتے ہوئے بات کی۔ میں بہت زیادہ خوش تھا۔ میں دل کی گہرائی سے خوشی اور مسرت کے  احساس میں ڈوبا ہوا تھا۔ اسی لمحے مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے خاندان کو دوبارہ دیکھ سکوں گااور ایک بار پھر  اپنے بہن بھائیوں سے مل سکوں گا۔ میرا دل خوشی سے بھر گیا۔

میں چین کی ریسکیو ٹیم کا بے حد شکر گزار ہوں۔ یہ آپ ہی تھے جنہوں نے مجھے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کا موقع فراہم کیا۔ میں آپ کا بہت زیادہ شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

منڈالے، میانمار سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!