اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفلک بوس انسانی تعمیر کردہ ہانگ چھی نہر کے اوپر سے پرواز...

فلک بوس انسانی تعمیر کردہ ہانگ چھی نہر کے اوپر سے پرواز کا  شاندار تجربہ

’’میں زمین سے 700 میٹر کی اونچائی پر بلند ہو رہی ہوں۔ نیچے اس بل کھاتی نہر کو دیکھ رہے ہیں؟ یہ ہانگ چھی نہر ہے جو کہ 1960  کی دہائی میں بنایا جانے والا  آبپاشی  کا ایک اہم منصوبہ ہے۔‘‘

ہانگ چھی نہر تائی ہانگ پہاڑوں کی بلندیوں پرتعمیر کیا گیا ایک آبپاشی کا منصوبہ ہے۔ اس نہر کو  آسمان میں ’’انسان کا بنایا ہوا دریا‘‘ کہا جاتا ہے۔

71 کلومیٹر لمبی اس نہر کی تعمیر میں مزدوروں کو 10سال  کا عرصہ لگا ہے۔

اسٹینڈ اپ2(انگریزی):رین ژورو، نمائندہ شِنہوا

’’لین ژو کے لوگوں نے خشک سالی کا مقابلہ کرنے کے لئے تقریباً ایک دہائی تک تائی ہانگ پہاڑوں میں اس نہر کو ہاتھ سےکھودا ہے۔

اس نہر کی کھدائی میں صرف ہتھوڑے اور چھینی جیسے سادہ اوزاروں کا استعمال  کیا گیا ہے۔‘‘

رواں سال مرکزی نہر کی تکمیل کی 60 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اسٹینڈ اپ3(انگریزی):رین ژورو، نمائندہ شِنہوا

’’آسمان میں یہ شاندار نہر گزشتہ 60 سال سے لوگوں کو سیراب کر رہی ہے جو کہ اس کی استقامت کی ایک زندہ مثال ہے۔

مقامی لوگوں کی محنت اور عزم کو’’ہانگ چھی اسپرٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جوکہ آج بھی ایک مستقل تحریک کا پائیدار سرچشمہ ہے۔‘‘

ژینگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!