جمہوریہ ڈومینیکن کے شہر سینٹو ڈومینگو میں نائٹ کلب کی چھت منہدم ہونے کے بعد امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں-(شِنہوا)
پاناما سٹی(شِنہوا)جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سینٹو ڈومینگو میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے جبکہ 155 افراد زخمی ہیں۔
ہنگامی اقدامات کے مرکز کے ڈائریکٹر جوان مینوئل مینڈیز نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واقعے کو ایک ایسا سانحہ قرار دیا جس نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری قوم کو غمزدہ کردیا ہے۔
ڈومینیکن کے صدر لوئس ابی نادر نے سانحہ پر 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ۔
یہ حادثہ منگل کی علی الصبح دارالحکومت کے جیٹ سیٹ نائٹ کلب میں ایک پارٹی کے دوران پیش آیا۔ جیٹ سیٹ سینٹو ڈومینگو میں ایک مشہور نائٹ کلب ہے جہاں اکثر ہفتے کے دوران براہ راست پرفارمنس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
سانحہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link